جمعہ 7 مارچ 2025 - 15:33
ماہ رمضان اللہ کی اطاعت اور بندوں کی مدد کرنے کا مہینہ ہے، ڈاکٹر شہوار حسین نقوی 

حوزہ/ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ راہ خدا میں مال خرچ کرنے سے مال کم ہو جائے گا ایسا ہرگز نہیں ۔راہ خدا میں مال خرچ کرنے سے مال میں اضافہ ہوتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مرادآباد/ ماہ مبارک رمضان کے پہلے جمعہ کے خطبے کو خطاب کرتے ہوئے محقق ڈاکٹر شہوار حسین امروہوی نے کہا کہ یہ وہ مقدس مہینہ ہے کہ اس میں اللہ تعالیٰ کی اطاعت کے ساتھ اس کے بندوں کی مدد کرنا اور ان پر انفاق کرنا عظیم اجر وثواب رکھتا ہے۔

مولانا موصوف نے کہا کہ جو شخص بھی اس مہینے میں غریبوں اور ناداروں کی امداد کرے گا اللہ کے رسول نے اس کے لیئے بہترین انعام کا وعدہ فرمایا ہے ۔ حضرت رسول اکرم نے فرمایا جو کسی روزہ دار کا روزہ افطار کرایے گا اللہ تعالیٰ اسے ایک غلام آزاد کرنے کا ثواب عطا فرمائے گا۔ لہذا انسان کو چاہیے کہ غریبوں کا خیال رکھے ایسا نہ ہوکہ اس مہینے میں بھی غریب بھوکا سوجائے ۔ اس لیئے کہ رسول اور آل رسول کا یہ معمول رہا ہے کہ وہ خود بعد میں کھاتے تھے پہلے غریبوں کو کھیلاتے تھے۔

روایت میں ہے کہ جیسے ہی رمضان المبارک آتا تھا رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اسیروں کو آزاد کر دیتے اور ضرورت مندوں کی ضرورت کو پورا فرماتے تھے ۔ امام زین العابدین علیہ السّلام ماہ رمضان کی ہر رات میں درہم ودیار کے ذریعے صدقہ کرتے تھے ۔ہم یہ سمجھتے ہیں کہ راہ خدا میں مال خرچ کرنے سے مال کم ہو جائے گا ایسا ہرگز نہیں ۔راہ خدا میں مال خرچ کرنے سے مال میں اضافہ ہوتا ہے ۔ لہذا اگر ہم مال میں اضافہ چاہتے ہیں تو دل کھول کر راہ خدا میں انفاق کریں ۔اللہ تعالیٰ ہماری روزی میں برکت عطافرمائے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha